فخر زمان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پرعزم

قومی کرکٹ ٹیم اور خیبر پختونخوا کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر فخر زمان کا بیان شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ  جتنے بھی بڑے کھلاڑی ہیں وہ سب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ہی انٹرنیشنل لیول تک آتے ہیں۔

ان کا کہنا  تھا کہ  جب بھی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میری پرفارمنس میں اور بہتری آگئی ہے جس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کریں۔

فخر زمان کا کہنا  تھا کہ ہماری ٹیم (خیبر پختونخوا) کی  طاقت یہ ہے کہ ہم متحد ہو کر کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس محمد رضوان، شاہین شاہ آدفریدی اور افتخار احمد جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔

فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جو آپ گراؤنڈ میں پرفارمنس دیتے ہیں وہی آپ کی اصل پرفارمنس ہوتی ہے اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا ایک کھلاڑی ہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

The post فخر زمان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پرعزم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email