این سی او سی کی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی، اس کی مذمت کرتا ہوں، فاروق ستار

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ این سی او سی کی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی، اس کی مذمت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ  ناصر حسین شاہ اور ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اربعین کے لیے عراق جانے والے پاکستانی شہریوں کی واپسی پر بات چیت کی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ عراق، نجف اور کربلا سے جب ویکسینیشن کروائی ہے تو پھر یہ کیوں پالیسی اپنائی گئی؟

ناصر شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زائرین کے لیے این سی او سی کی ہدایات تھیں کہ زائرین کو کورنٹائن کرنا لازم ہے تو اس ہی وجہ سے 24 گھنٹے کے لیے زائرین کو کورنٹائن کیا ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کورنٹائن کے لیے مختلف امام بارگاہوں میں انتظامات کیے گئے ہیں اور لوگ خود بھی خدمت کرنا چاہ رہے ہیں، سندھ حکومت بھی ان کے ساتھ ہے۔

وزیر بلدیات سندھ  کا کہنا تھا کہ عراق سی کیٹیگری میں شامل ہے اس لیے احتیاط کر رہے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان سے جتنے زائرین گئے تھے سب کراچی آئے ہیں اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں جانا چاہتے ہیں۔

The post این سی او سی کی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی، اس کی مذمت کرتا ہوں، فاروق ستار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email