حریم شاہ اور بلال شاہ کی واٹس ایپ چیٹ وائرل

 پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور بلال شاہ کی واٹس ایپ چیٹ وائرل  ہو گئی۔

اداکارہ حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوست کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بلال شاہ سے بات کر رہی ہیں۔

 گزشتہ دنوں حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئرکی تھی۔

پیپلز پارٹی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے  اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیو حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا جس میں دونوں ہی بے حد خوش نظر آرہے تھے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔

تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر اور نے سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے لیے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ حریما شاہ انسٹاگرام پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

The post حریم شاہ اور بلال شاہ کی واٹس ایپ چیٹ وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email