صدر مملکت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2021 ء کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2021 ء کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت تین بل منظور کر دیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے پی اے ایف وار کالج انسٹیٹیوٹ بل 2021ء کی بھی منظوری دی ہے۔

صدر مملکت نے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل (ترمیمی) بل  2021 بھی منظور کر دیا۔

واضح رہے کہ منظوری کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے ہیں۔

The post صدر مملکت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2021 ء کی منظوری دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email