تین ماہ میں تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ

تین ماہ میں  تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجارتی خسارہ 100 فیصد سے بھی بڑھ گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 18 ارب 63 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

 ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11 ارب 28 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات تھیں، پہلی سہ ماہی میں 5 ارب 81 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات  کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6ارب 96 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات رہیں جبکہ ماہ ستمبر میں اگست کے مقابلے میں برآمدات میں 5.92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق ماہ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں تجارتی خسارہ میں 5.33 فیصد کی کمی آئی جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں تجارتی خسارہ میں 70 فیصد سے زائد کا اضافہ ہواہے۔

The post تین ماہ میں تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email