اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ٹرائل کا آغاز ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ اور گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا ہے اور ملزم عاطف زمان کے وکیل نے گواہ مجسٹریٹ کے بیان پر جرح بھی مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے 7 اکتوبر کو مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عاطف زمان کا بھائی عادل زمان تاحال مفرور ہے۔
واضح رہے کہ 9 جولائی 2019 کو عاطف زمان اور عادل زمان نے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔

The post اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email