صبور علی شدید تنقید کا شکار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی کو مغربی لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں صبور علی کو مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے کچھ پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

 اس سے قبل بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں منال خان اور صبور علی کو مغربی لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔

حال ہی میں منال خان اور صبور علی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئی تھیں جو کہ ایک ٹاک شو کی تھیں۔

منال اور صبور کو مغربی طرز کا لباس پہننے پرتنقید کا سامنا

 ان کے روایتی ملبوسات کے بجائے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر سخت تنقید کی تھی۔

 کچھ صارفین تو اپنی روایات پر اس طرح سے تیزی سے اثرانداز ہوتی مغربی تہذیب پر اپنے غصے کو روک نہ سکے۔

ایک اور صارف نے  لکھا تھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان موڈرنائیزیشن کے نام پر اپنی ثقافت اور اصولوں کو کھوتا جارہا ہے۔

 جبکہ ایک صارف نے لکھا تھا کہ استغفراللّہ! منال آنٹی کتنی بے حیا ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے اداکارہ صبور علی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

The post صبور علی شدید تنقید کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email