کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو خراج عقیدت، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

لیجنڈ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہراور سعید آفریدی نے جمع کرائی۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی  قرار داد میں درج ہےکہ مرحوم عمر شریف نے اپنے فن سے دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام بنایا، عمر شریف نے تمام زندگی اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ  سندھ حکومت کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے نام پر اکیڈمی بھی قائم کرے۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ریماخان نے بھی لیجنڈر فنکار عمر شریف  کی شایان شان تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک باکمال اور بے مثال انسان تھے۔

اداکارہ ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عمر شریف کی عظیم شخصیت کے حوالے سے بات کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما خان نے کہا ہے کہ عمر شریف جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں لوگوں میں خوشیاں تقسیم کی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ ریما خان کے شوہر نے بھی عمر شریف کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے طے کر لیا تھا کہ اگر جرمنی میں عمر شریف کی صحت بہتر نہ ہوئی تو وہ خود اپنے ساتھی ڈاکٹرز کے ساتھ جرمنی جائیں گے۔

طارق شہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کو کئی بیماریاں تھیں، کئی علاج ہوئے اور کئی بیماریوں کا علاج بھی جاری تھا۔ عمر شریف کی گردے کام نہیں کر رہے تھے ، شوگر کا مرض بھی تھا، اداکار کی پہلے بھی بائی پاس سرجری ہوچکی تھی۔

ان کے مطابق ہفتے کو عمر شریف کا ڈائیلائسز بھی بہترین انداز سے ہو گیا تھا مگر اس کے بعد ان کے دل نے بتدریج کام کرنا چھوڑ دیا اور پھر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

The post کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو خراج عقیدت، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email