تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ’نٹو کاکا‘ انتقال کرگئے

بھارت کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا  کا الٹا چشمہ‘ کا ایک اور مشہور کردار ’نٹو کاکا‘ انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نٹو کاکا‘ کا کردار نبھانے والے بھارتی اداکار گھنشام نائیک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی اداکار گھنشام نائیک طویل مدت سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ برس انہوں نے سرجری بھی کروائی تھی جبکہ ان کی عمر 76 سال تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے معروف کردار ڈاکٹر کاوی کمار آزاد المعروف ڈاکٹر ہاتھی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے۔

اداکار کی موت کی خبر کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔

ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کا کہنا ہے کہ کاوی بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے اور وہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود بھی وقت پر شوٹ کے لیے پہنچ جاتے تھے۔

The post تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ’نٹو کاکا‘ انتقال کرگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email