سلیبریٹی پریمیئر لیگ کا آغاز

سلیبریٹی پریمیئر لیگ کا آغاز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سلیبریٹی پریمیئر لیگ 6سے10 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ سلیبریٹی پریمیئر لیگ میں شوبز سے وابستہ ستاروں کے ہمراہ گلوکار اور سیاسی شخصیات بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی پریمیئر لیگ میں 30٪ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی پریمیئر لیگ کی ٹکٹوں کی آن لائن قیمت 1000 اور 5000 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے سلیبریٹی پریمیئر لیگ میں قُل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جہاں 9 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے دوران شایقینِ کرکٹ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے کانسرٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

The post سلیبریٹی پریمیئر لیگ کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email