مرغی گوشت کی قیمتوں میں ایک بر پھر اضافہ

لاہورمیں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بر پھر اضافہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 15 روپے بڑھ گیا جس کے بعد مرغی گوشت 313 سے بڑھ کر 328 روپے کلو ہوگیا جبکہ فارمی انڈے 170 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں۔

واضح رہے کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا،  سبزی سے گوشت تک ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا مرغی کا گوشت 330 سے 370 میں فروخت ہونے لگا، پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں بھی مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

 کوئٹہ میں شہری مرغی کے گوشت کا استعمال زیادہ کرتے ہیں مگر رواں سال اس کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے، جبکہ مرغی فروش کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کا اثر ہر چیز پر پڑا ہے، انہیں مال مہنگا ملتا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے اضراجات پورے کرتے ہیں۔

The post مرغی گوشت کی قیمتوں میں ایک بر پھر اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email