اپر چترال میں سب نیشنل پولیو مہم کا آغاز

بونی (زیل نمائندہ) علاقے میں پولیو کے تدارک کے لیے اپر چترال میں  سب نیشنل پولیو مہم کاآغاز ہوچکا ہے۔مہم کا افتتاح                    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  عرفان الدین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی  میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرکیا۔ اس موقع  ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی کے علاوہ پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان تحصیلدار مستوج ، ڈاکٹر فرمان DDHO اپر چترال،میڈیکل آفیسر اور پولیو کے دیگراہلکاروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپر چترال کے جملہ عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ  پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس مرض کے خلاف ہمیں اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email