مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹائیگرفورس کی میٹنگ

بونی (زیل نمائندہ) صوبائی سطح پر مہنگائی پر قابو پانے کے سلسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت ٹائیگر فورس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کو بلانے کا مقصد پرائز کو کنٹرول کر نے کے سلسلے میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کی مدد حاصل کرنا تھا۔اس موقع پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹائیگر فورس کے جوانوں کو اشیاء خوردنوش کے نرخنامے کی فوٹو کاپیاں دی گیں۔ اس مقصد کے لیے ٹائیگر فورس کے جوان کاروباری جگہوں کا دورہ کرکے اشیاء خوردنوش کے نرخوں کا خفیہ طور پر معلومات حاصل کرکے گران فروشوں کے نام معہ تفصیل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے آفیسران تک پہنچائیں گے اور  اس طرح گران فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ٹائیگر فورس کے  تمام جوانوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ٹائیگرفورس کے جوانوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر جو عناصر منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گران  فروشی میں ملوث ہیں ان کے خلاف خفیہ طور پر انتظامیہ تک معلومات پہنچائیں  اور اس سلسلے میں کسی دکاندار یا کاروباری حضرات کے ساتھ بحث ومباحثہ کی ضرورت نہیں۔ میٹنگ کے آخر میں ٹائیگر فورس کے جوانوں میں نرخنامے کی کاپیاں تھمادی گئیں اور پرائمنسٹر آف پاکستان کے vision کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email