چترال میں نو عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی 

چترال (زیل نمائندہ)  ٹریفک پولیس لوئرچترال نے کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، لیزر لائٹوں کا استعمال، بغیر لائسنس اور ہیلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے چترال شہر کے علاوہ دروش اور دوسرے مقامات پر درجنوں افرادکو جرمانہ کرنے کے ساتھی چالان بھی کردیا۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویر چترال عبدالحئی خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج سب انسپکٹر ابراراحمد نے ضلع بھر میں ٹریفک وارڈنز کو اس سلسلے میں چوکس کردیا ہے جوکہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کے ساتھ کم عمری میں ہی موٹر سائیکل چلارہے ہیں۔

یاد رہے چترال میں کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جن کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں موٹر سائیکل کے حادثات میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس علاقے میں کم عمر موٹرسائیکل چلانے والوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ ہونے کے برابر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email