چترالی پولیس آفیسر اقوام متحدہ میں خیبرپختونخوا پولیس کی نمائندگی کریں گے

چترال (زیل نمائندہ) چترال پولیس لوئر کے سپرانڈنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن محمد خالد اقوام متحدہ امن مشن کے لیے منتخب ہو گئے ہیں ۔امن مشن میں محمد خالد خیبرپختونخوا پولیس کی نمائندگی کریں گے۔موصوف صوبے کے پولیس کے اپر کورس میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پولیس میں خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے ۱۹۹۵ ء میں پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے اور ترقی پاتے پاتے اب ایس پی  رینک پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پہلی بار ۲۰۰۰ء میں ڈی ایس پی شمس الرحمان مرحوم منتخب ہوئے تھے اور اب بیس سال بعد یہ اعزاز پھر ایک چترالی پولیس آفیسر کو ملا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email