AKDN پاکستان کی طرف سے بونی میں ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کا قیام  

بونی (زیل نمائندہ) آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورکس(AKDN) پاکستان کی طرف سے بونی میں ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ آج اس سنٹر کا افتتاح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو مکرم خان نے کیا۔ اس موقع پر انتظامی افسران سمیت  AKDN اپر چترال کےذمہ داران  اور اسماعیلہ کونسل اپر چترال  کے سربراہان بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد اے اے سی نے AKDNکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یہ ادارہ بلاتفریق لوگوں کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتا ہے اور ہرمشکل کی گھڑی میں چترال اور خصوصاً اپر چترال کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑاہوتاہے۔ انہوں نے AKDNپاکستان کے ذمہ داروں کو اس سنگ میل پر مبارک باد دی اور انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔

یاد رہے آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورکس پاکستان  کی طرف سے بونی میں   Critical Care Center اپنی نوعیت کے لحاظ سے بین الاقوامی معیار کا بنا ہوا ہے جہاں انتہائی نگہداشت کے حامل مریضوں کو رکھا جاتاہے ۔ تین بستروں پر مشتمل اس سنٹر میں وینٹیلیٹرز اور دوسرے بنیادی علاج و معالجےکی سہولیات موجود ہیں۔  

Print Friendly, PDF & Email