اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور صفائی کی صورت حال بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اے اے سی اپر چترال

بونی (زیل نمائندہ) عوام کو معیاری اشیاء سرکاری نرخ نامے کے مطابق مہیاکرنے اور صفائی کی صورت حال کو برقرار رکھنےکے اقدامات پر عمل کرنے کی غرض سے گزشتہ دنوں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکہو  مکرم خان افریدی نے محمد ظفر خان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مستوج کے ہمراہ مختلف بازاروں، ہوٹلز اینڈ رسٹورنٹس، نانبائیوں اور قصاب خانوں کا اچانک دورہ کیا۔  دوران انسپکشن انہوں نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے ،صفائی، معیار، مقدار اور دستیابی کی صورت حال کو دیکھا۔ اے اے سی نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں COVID-19 سے متعلق SOPs پر عدم عمل درآمد ،ناقص صفائی اور سرکاری نرخنامےسے کم وزن پر تندور روٹی فرخت کرنے پر نانبائوں اور ہوٹل مالکان کا جرمانہ کیا۔  اس موقع پر انہوں نے کاروبار سے منسلک افراد پر زور دیا کہ وہ بغیر نرخ نامے کے اشیاء بھیجنے ،ناپ تول اور وزن میں کمی کرنے جیسے مکروہ عمل سے بازرہیں اور صفائی کا خاص رکھیں۔

Print Friendly, PDF & Email