صدر ورکشاپ ایسوسی ایشن کے بیان میں کوئی صداقت نہیں، قاضی نسیم

چترال (زیل نمائندہ)جمیعت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات لوئر چترال  قاضی محمد نسیم نے اپنے ایک وضاحتی بیان  میں کہا ہے کہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان کے دورہ چترال اور ختم نبوت کانفرس کے موقع پر صدر چترال ورکشاپ ایسوسی ایشن محمد اسحاق کے ان کے خلاف بیان میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بیان سرتاپا من گھڑت اور بے بیناد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کہ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر محمد اسحاق کو دیکھاہے اور نہ منہ ماری ہوئی ہے۔ قاضی نسیم نے کہا کہ اس بیان مسترد کرتاہوں اور ہتک عزت کا  حق محفوظ رکھتاہوں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں صدرورکشاپ ایسوسی ایشن چترال کے صدر کی جانب سے ایک اخباری بیان میں قاضی نسیم پر الزام لگایا گیاتھا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر مبینہ طور پر ان کے منہ ماری کی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email