موجودہ حکومت ناموس رسالت کو دھاؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

چترال(زیل نمائندہ) جمیعت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے آج پیریڈ گراؤنڈ چترال میں ‘ختم ِنبوت کانفرس’سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کو بھی داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ملک میں  ماؤں،بیٹیوں اور بہنوں  کی بھی عزت  بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ رسول اکرم خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے دھاندلی زدہ اور عوامی مینڈیٹ کی چوری قرار دیا۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت  نے اپنے آپ کو تمام ذمہ داریوں سے دستبردار قراردیا ہے جس کا خمیازہ عوام بھوک،بے روزگاری، مہنگائی اور عدم تحفظ کی صورت میں بگھت رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کو وہاں لے جانے کے کوشش نہ کی جائے جہاں سے وآپس آنا ممکن نہ ہو۔ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں مگر موجودہ حکمران طرز فرغونی پر چل رہا ہے جو کہ پاکستان کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ جمیعت قائد کے خطاب سے پہلے جے یو آئی کے صوبائی اور ضلعی قیادت نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرہزاروں کی تعداد میں حاضرین پیریڈ گراؤند میں موجود تھے۔   

Print Friendly, PDF & Email