پیریڈگراؤنڈچترال میں ختم ِنبوت کانفرس کی تیاریاں مکمل، مولاناآج شام کو چترال پہنچیں گے

چترال(زیل نمائندہ) جمیعت  علماء اسلام (ف) کے زیرانتظام ختم نبوت کانفرس جو بروز جمعرات ۱۷ ستمبرکو پیریڈگراؤنڈ چترال میں منعقد ہوگی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔کل  جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ختمِ نبوت کانفرس سے خطاب کریں گے۔ چترال کے دونوں اضلاع میں جمیعت کے کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لیے موٹرسائیکل ریلی کی صورت میں دروش کی طرف روانہ ہوچکے ہیں اور وہاں سے ایک قافلے کی صورت میں اپنے قائد کو چترال لے آئیں گے۔ جے یو آئی لوئر اور اپر چترال کی ضلعی کابینہ،اراکین  اور کارکنان ختمِ نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے سرتوڑکوشش کررہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ چترال کے مختلف مقامات پرپارٹی جھنڈوں کے ساتھ ساتھ استقبالی بینرزآویزان ہیں اور پوسٹرزبھی چسپان کیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email