بیریر میں کُھلی کچہری، کمشنر ملاکنڈ کی شرکت

بیریر(زیل نمائندہ) عوام کے درمیان بیٹھ کر عوام کے ذریعے  مسائل کو اجاگرکرکے ممکنہ حل کی طرف بڑھنے کے لیے کُھلی کچہر یوں کا انعقادوقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں کالاش وادی بیریر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ملاکنڈڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے بنفس نفیس شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نویداحمدسمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اورلائن محکموں کے سربراہاں بھی موجود تھے۔  اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے بیریر کے مسائل بارے کمشنر ملاکنڈڈویژن کو آگاہ کیا جس کے جواب میں سیدظہیرالاسلام شاہ نے کہا کہ بحیثیت کمشنر ملاکنڈمجھے تمام مسائل کا ادراک ہے اور بیریر میں لوگوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو کوشش کی جائے گی۔  انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہاں کو ہدایت کی کہ کالاش ویلی بیریر میں مسائل کے حل پر توجہ دے کر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کی جائے۔  اس موقع پر بیریرکے عمائدین نے کمشنرملاکنڈاور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس دُور اُفتادہ وادی میں کھلی کچہری کاانعقاد کرکے علاقے کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دی۔

Print Friendly, PDF & Email