ایجوکشن ڈیویلپمنٹ فورم آوی کے زیر اہتمام مقابلہ حسنِ قرآت و نعت خوانی کے مقابلے

آوی(زیل نمائندہ) ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فورم(EDF) آوی اپنے قیام کے چند سالوں کے اندر علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہاہے۔فورم کاکام نوجوان نسل میں مثبت سوچ پیدا کرنا،تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کرنا،ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرہ قائم کرنا،خود کشی کے خلاف آگاہی مہم چلانا، منشیات کی لعنت کے خلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ علاقائی روایات اور دوسری صحت مند سرگرمیوں کو فروع دیناہے۔ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فورم کا قیام آوی کے چند باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مرہون منت ہے۔اس کے بعد دوسروں کی شراکت سے ایک منظم فور م کی صورت اختیار کرچکاہے۔ فورم اس طرح کی سرگرمیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز گرلز مڈل سکول آوی میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں حسنِ قرآت،نعت خوانی، کوئزمقابہ،ڈرائینگ، اردو اور انگریزی تقریری مقابلے شامل تھے۔دوروزہ مقابلے کے آخری مرحلے کے لیے بچے اور بچیوں نے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے۔ ان کے درمیاں شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ججز کے فرائض نوجوان شاعر،ادیب و لکھاری عبد اللہ شہابؔ اور ٹہنی کے مصنف،شاعر ادیب ظریف منور زمان انجام دے رہے تھے۔پروگرام سے محظوظ ہونے کے لیے کثیر تعداد

میں مرد و خواتین موجود تھیں۔علاقے کے معتبرات میں سابق ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر شیر قیوم،سابق ہیڈ ماسٹر اور ثقافتی شخصیت علی جبار، سابق پرنسپل آغا خان سکول عزت ولی شاہ،سابق ہیڈ ماسٹر شیر وزیر بھی پروگرام میں شرکت کی۔مہانِ خصوصی کے طور پر ذاکر محمد زخمیؔ کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ اسٹیج کے فرائض ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم کے بانی رکن ذاہد حسین

یاد رہے ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم اس سے پہلے مختلف مرحلوں پر اسلام آباد اور آوی میں شاندار پروگرامات منعقد کرنے کا اعزاز رکھتا ہے جس سے نہ صرف اس علاقے میں علمی اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے بلکہ ملحقہ علاقوں میں بھی ان کے بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email