ضلعی انتظامیہ اپر چترال پرویزلال کے خلاف لگائے جانے والے دفعات کو ختم کرے، شہزادہ افتخارالدین

چترال (زیل نمائندہ )  چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخار الدین نے اپرچترال کی ضلعی ایڈمنسٹریشن پر زور دیا ہے کہ علاقے میں امن امان کی بہترصورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک حقوق اپر چترال کے رہنما پرویزاحمد لال کے خلاف نقص امن کے سلسلے میں جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی آئی حکومت نے چترال اور خصوصاً اپر چترال کو ترقی کے میدان میں نظر انداز کردیا ہے اور نئے  ضلعے کا شوشہ چھوڑ کر کوئی سہولت نہیں دی ہے۔  انہوں نےمزید  کہاہے کہ ریشن کے مقام پر پیدل پل کی بحالی میں بھی غیر معمولی تاخیر سے علاقے کے عوام میں مایوسی پھیل گئی تھی اور ایسے حالات میں تحریک حقوق عوام اپر چترال میدان میں آکر عوام کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کی تھی۔ شہزادہ افتخار الدین نے ایسے حالات میں ضلعی انتطامیہ کی اس اقدام کو جلتی پر تیل کا کام قرارد دیا ہے اور بھرپور مطالبہ کیا ہے انتظامیہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فورًا مذکورہ شخص کے خلاف دفعات کو ختم کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email