ریشن پُل  تیار،آمدورفت بحال

ریشن(زیل نمائندہ) گزشتہ دنوں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر بہنے والا ریشن پُل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ پُل جسے پاک آرمی نے صوبائی حکومت کی درخواست پر متاثرہ جگہے پر نصب کیا تھا آج باظابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اسٹیل پُل کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر اور سی او ۱۰۱انجینئر کرنل علی مغل نے افتتاح کیا۔  یہ پُل اپر چترال کو ضلعے کے دوسرے علاقوں سے ملانے والا پُل ہے جو صوبائی حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے نصب ہوا ہے۔ اس موقع پر اپرچترال اور خاص کر ریشن  کے عوام نے صوبائی حکومت ، پاک فوج، قومی نمائندوں  اورمختلف پارٹیوں کے مقامی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لون ،گہکیر،کوشٹ اور ملحقہ دیہات کے عوام کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے متبادل آمدورفت کے دوران مختلف مقامات پر پھنس جانے والی گاڑیوں کو نکالنے اور مسافروں کے خیال میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی۔

Print Friendly, PDF & Email