ریشن پل کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں داخل

ریشن(زیل نمائندہ) گزشتہ دنوں شدید بارش کی وجہ سے ریشن نالے میں سیلابی ریلوں نے دوسرے نقصانات کے ساتھ ساتھ ریشن پل کو بھی بہاکے گئے تھے جس کی وجہ سے اپر چترال کا رابطہ مستوج روڈ پر لوئر چترال سے منقطع ہوگیاتھا۔ متبادل کے طور پراگرچہ پوکیڑ پل سے لون گہکیرتا کوشٹ سڑک زیر استعمال ہے لیکن سڑک دشوار ہونے کی وجہ سے اپر چترال کے بیشتر مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ محمود خان نے سیلاب سے متاثرریشن کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے درمیان امدادی چیک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ بحالی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ نے عارضی طور پر آمدورفت کی بحالی کے لیے اسٹیل پل جو اسی دن ریشن پہنچایا گیاتھا فورًا تنصیب کرنے کے بھی ہدایات جاری کیے  تھے۔ آرمی انجینئرزنے ایک ہفتے کے دوران پل کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل کیے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ایک دودنوں میں آمدورفت بحال کی جائے گی۔ دریں اثناء ریشن کے جنوبی حصے میں دریاچترال کی کٹائی کی وجہ سے مستوج روڈ متاثر ہورہا ہے  اور گمان ہے کہ زمین کی کٹائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو چند دنوں کے اندر مستوج روڈ مکمل طور پر دریا برد ہوجائے گا جس کی وجہ سے رابطہ ایک مرتبہ پھر منقطع ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔ اپر چترال کی انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کو دریا کا رخ دوسری طرف موڑنے اور زمین کی کٹائی کو روکنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پرکام کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں  جس پر آج سے عمل درآمد کا امکان ہے۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email