گورنمنٹ ہائیرسکینڈری اسکول برم اویر میں دو روزہ تعلیمی و تربیتی کانفرنس

اپر چترال (زیل نمائندہ ) تنظیم اساتذہ چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول برم اویر میں گزشتہ دنوں دوروزہ تعلیمی و تربیتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں درس وتدریس سے وابسطہ افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز نماز عصرکے بعد   سلطان محمد  کے درس قرآن سے ہوا۔اس کے بعد محمد عمر اور حاجی اکبر حسین  نے ابتدائ کلمات پیش کیے۔صدرTAPلوئر چترال  ضیاءالدین نے تنظیم کے اغراض ومقاصد کے بارے میں لیکچر دیا۔نماز عشاء کے بعد نورالہادی ناجی  نے ششماہی رپورٹ پیش کی۔اگلے دن نماز فجر کے بعد مولاناعثمان نے درس قرآن دیا۔ناشتے کے بعد سیکرٹری TAPاپر چترال  نورالہادی ناجی نے تعلیمی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا۔مولانا محمد الیاس نے درس قرآن پیش کیا۔حیات خان  نے ایک جامع لیکچر دیا۔اس کے بعد عالمگیر بخاری نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے موضوع پر ایک جامع لیکچردیا۔پروفیسر ممتاز حسین  نے تعلیم اور اخلاقیات پر ایک سیر حاصل گفتگوکی۔پروفیسر حسام الدین،پرنسپل محمد موسی اور پرنسپل معظم شاہ  نے بھی حاضرین کو اپنےقیمتی خیالات سے آگاہ کیا۔بعد ازاں بہترین پر فارمنس دکھانے والے سکول سر براہان اور طلبہ میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیے گئے ۔تقسیم انعامات کے بعد کرم الٰہی  سیکرٹری نشرواشاعتTAP اپر چترال نے قرارداد پیش کیا۔اسکے بعدمہمان خصوصی DEOمیل اپر چترال ذوالفقار نے اپنے  خطاب میں اویر جیسے دور افتادہ علاقے میں شاندار کانفرنس منعقد کرنے پر TAP اپر چترال کےذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا۔اسکے بعد اپر چترال کے دو حل طلب مسائل کو فوری حل کرنے کا عندیہ دیا۔ایک bifurcation کا مسئلہ دوسرا تورکھو اور UCتریچ کے پرائمری اساتذہ کے لیے شاگرام کے مقام پر ASDEO سرکل آفس کا قیام۔اس کے علاوہ آپ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بھی اپنی ڈیوٹی دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں اور مثالی شہری بنیں۔DEO کے خطاب کے بعد صدر TAPاپر چترال اکبر حسین کے صدارتی خطبے کے بعد دوروزہ تعلیمی و تربیتی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email