ضلعی انتظامیہ چترال کے زیرانتظام سیرت کانفرس کا انعقاد

چترال (زیل نمائندہ) سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مختلف پہلوؤں کو اجاگرکرنے کے لیے گزشتہ دنوں ٹاؤن ہال چترال میں ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیرانتظام سیرت کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرس میں مقررین جن میں ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولا، قاری جمال عبدالناصر،مولانا سلامت اللہ قاضی اور اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرز عبدالولی خان  نے اپنے خطاب میں مطالعہ سیرت کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ خاتم النبیین ﷺ سے پہلے بھی ہر زمانے میں اور ہر ملک میں اللہ کے پیغمبر آئے، تاکہ وہ اپنی اپنی قوموں کے سامنے اپنی زندگی نمونے کے طور پر پیش کریں، ان کی پوری قوم اور نیک افراد فلاح اور کامیابی حاصل کریں۔ لیکن وہ سب کسی خاص قوم اور خاص علاقے کے لیے مبعوث کیے گئے۔ آخر میں نبی ﷺ کو رحمت عالم بنا کر بھیجا گیا تاکہ وہ تمام عالم کے لیے دنیا میں اپنی زندگی کا نمونہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email