چترال میں ڈاک خانہ چوک حسن صدیقی چوک سے منسوب

چترال (زیل آن لائن) گزشتہ سال ۲۷ فروری کو ہندوستان کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں پے لوڈ گرائے جانے کے بعد پاکستان ائیرفورس نے ہندوستان کے جہاز مارگرائے تھے۔ اس کاروائی میں ہندوستانی فضائے کے پائلیٹ ابھی نندن بھی گرفتارہوئے تھے جنہیں بعد میں  پاکستانی حکومت نے خیرسگالی کے طور پر ہندوستان کے حوالہ کیاتھا۔  اس کاروائی میں  ہندوستان کے جنون کو خاک میں ملانے والا سکوارڈلیڈر حسن صدیقی تھے۔آج اس واقعے کے ایک سال مکمل ہونے پر چترال کے کاروباری برادری نے  ڈاک خانہ چوک کو حسن صدیقی چوک سے منسوب کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email