کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص

پاکستان (زیل آن لائن ) تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص ہوچکی ہے۔ اس وائرس سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس میں مجمع اور ہُجوم سے دُور رہنا، ہر وقت معیاری ماسک سے منہ کو ڈھانپے رکھنا، ہاتھ بار بار دھونا، بیرونِ ممالک خصوصاً چین، ایران اور افغانستان سے حال ہی میں لوٹے ہوئے لوگوں سے ملتے ہوئے احتیاط کرنا،کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دُشواری کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رُجوع کرنا،لوگوں سے کم ازکم 5 فُٹ کے فاصلے پر رہنا، ہاتھ ملانے سے حتیٰ الوسع گریز کرنا اورسرکاری ہدایات پر عمل پیرا رہتے ہوئے انتظامیہ سے تعاؤن کرنا شامل ہے۔

واضح رہے اس خطرناک وائرس(کورونا) کی اب تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے چنانچہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوکر اس سے بچا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email