سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 6مارچ تک وصول کی جائیں گی

اسلام آباد(زیل آن لائن)وفاقی وزارت مذہبی امور نے سال 2020ء کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔  شیڈول کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی  رواں ماہ کی 25 تاریخ سے شروع ہوکر مارچ کی 6تاریخ تک جاری رہیں گے۔   حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 11دن رکھے گیے ہیں  جو کسی بھی قومی بنک میں جمع کیے جاسکتے ہیں۔  وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اس سال حج اخراجات  بغیر قربانی کے 4لاکھ 55ہزار اور 4لاکھ63ہزار روپے ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email