آج چترال میں مادری زبانوں کاعالمی دن منایا گیا

چترال (زیل نمائندہ) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح آج چترال میں بھی مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب کھوار اہل قلم کی زیرنگرانی چترال پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے ڈائریکٹر فداء الرحمان نے کی جب کہ مہمان خصوصی صلاح الدین طوفان تھے۔ بڑی تعداد میں ادباء ،شعراء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔  اس موقع پر چترال میں بولی جانے والی زبانوں (یدغا،گواربتی،پلولہ،گجری،کالاشہ،کھوار)کے حوالے سے فاضل مقالہ نگار نے اپنے مقالات پیش کیے۔انہوں نے  زبانوں کی اہمیت اور تحفظ کے سلسلے میں ادبی تنظیموں اور حکومت کی طرف سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروگرام کے آخر میں غیر طرحی محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں شعراء نے مادری زبانوں کی اہمیت اور افادیت پر اپنے اشعار پیش کیے ۔

Print Friendly, PDF & Email