چترال پریس کلب کی کابینہ نے اسلام آباد میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا

اسلام آباد (زیل نمائندہ  ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔  پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں معاوں خصوصی نے چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ کاکاخیل، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ اور فنانس سیکرٹری نور افضل خان سے حلف لیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  چترال کے صحافیوں کی تعریف کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت میڈیا کے کارکنوں کو درپیش مسائل کے حل میں ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email