لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں برف باری کا سلسلہ جاری

چترال(زیل نمائندہ) صوبے میں حالیہ بارش اور برف باری کے نتیجے میں لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور اطلاعات کے  مطابق اب تک دو سے تین انچ تک برف پڑی ہے۔ ٹنل حکام نے ڈرائیوروں اور مسافروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ بغیر سنو چین والی گاڑیوں میں سفرکرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برف باری اور زیرین علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email