مدک لشٹ میں سنوسپورٹس فسٹیول اختتام پذیر

چترال (زیل نمائندہ) لوئرچترال کے بالائی علاقے مدک لشٹ میں تین روزہ سنو سپورٹس فسٹیول گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہوا۔   اس فسٹیول میں برف پر کھیلے جانے والےمختلف مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ اور ہندوکش سنوسپورٹس کلب کے زیرانتظام اس سپورٹس فیسٹول میں سنوسکئنگ، سنوٹریکینگ،آئس ہاکی اور برف سے مجسمہ سازی کے مقابلے شامل تھے۔  اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لیے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر مقامی افراد کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں سے بھی کافی تعداد میں سیاح مدک لشٹ پہنچ گئے تھے۔  فسٹیول کے اختتامی روز ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد مہمان خصوصی کے طور پر میلہ میں شرکت کی اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد  اپنے خطا ب میں کہا کہ سنوسپورٹس فسٹیول کے انعقاد سے اس علاقے میں سرمائی سیاحت کو ترقی دی جائے گی اور سرکاری سرپرستی سے مزید میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email