آج دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہاہے

چترال(زیل نمائندہ)ریڈیو کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کرنے کے لیے آج دنیا سمیت پورے ملک میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصدمعاشرے میں تعلیم، معلومات اور تفریح بہم پہنچانے میں ریڈیو کے کردار کو سامنے لانا ہے۔ ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں  مختلف پروگراموں کا انعقادکیا گیا ہے جس میں ریڈیوسے منسلک افراد اس میڈیم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالیں گے۔ پشاور میں خیبرپختونخواریڈیوبراڈکاسٹرزفورم(KPRBF)کے زیرانتظام ایک تقریب سی اینڈڈبلیوآڈیٹورئیم پولیس لائن روڈ پشاور میں ہوگی جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے معروف صحافی اس دن کی مناسبت سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر KPRBFکابینہ کے اراکین حلف بھی اٹھائیں گے۔ چترال میں بھی ریڈیو ڈے کے موقع پر FM-93ریڈیوپاکستان  اور FM-97چترال  نے خصوصی پروگرامز نشر ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email