ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراپر چترال کا عمائدین علاقہ ہرچین سے ملاقات

ڑاسپور(زیل نمائندہ)اپر چترال کے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال، جرائم کی روک تھام، انسداد منشیات اور عوام کو درپیش مسائل بارے آگہی حاصل کرنے کے لیے ڈی پی او ذوالفقار علی تنولی نے گزشتہ دنوں ہرچین میں عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقات کی۔   اس موقع پر شرکاء  سے امن و امان کی صورتحال اور مختلف عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی اور معتبرات علاقہ نے باری باری ہرچین اپر چترال میں درپیش مسائل سے متعلق پولیس آفیسرکو آگاہ کیا ۔  ڈی پی او نے  علاقے میں امن وامان کے قیام ، جرائم کے روک تھام اور منشیات کے خلاف مہم میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے اور اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر  معتبرات علاقہ نے یقین دہانی کرائی کہ اپر چترال اور خاص کر وادی ڑاسپور میں مثالی امن کو برقرار رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاست نہیں کیا جائے گا۔  پولیس آفیسر نے امن و امان کے صورت حال کوبرقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے تک پولیس کا شانہ بشانہ ہوکرکردار ادا کرنے کی عزم کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email