اسلام آباد(نمائندہ زیل ) آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے فرسٹ ائر کے ہونہار طلباء شاہ زیب علی اور نوید احمد نے
چترال میں نوجوانوں کو درپیش معاشرتی واقتصادی چیلنجز کے حل کے موضوع پر اپنا انمول عملی خیال کی بنیاد پہ ایک ہزار ڈالرز کا انعام جیت لیا۔
اس مقابلے میں پورے پاکستان سے تقریباً306 پراجیکٹس پیش ہوئے جن میں سے پانچ کو کامیابی ملی۔
مذکورہ فنڈز جنریشن یوتھ ان لمیٹڈ اور یو این ڈی پی کی طرف سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دے دیا گیا۔