یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر بونی  میں کشمیرواک کا اہتمام

بونی(زیل نمائندہ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کےلیے اپر چترال کے ہیڈکوارٹرزبونی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔  اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسراپر چترال ذوالفقار احمد تنولی  سمیت زعماء علاقہ،محکمہ جات کے افسران اور  ہرطبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  واک کے شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اوربھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email