یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر چترال میں تقریبات جاری

چترال(زیل نمائندہ) ہرسال ۵ فروری کو دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جاتاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیرکی خوب صور ت وادیوں میں بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ آج ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی یوم یکجتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے  کہ ہم ہرموقع پر اپنے  کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں  اور بھارت کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے  موقع ضلعی انتظامیہ چترال کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت شہید اسامہ کیرئیر اکیڈمی چترال  میں (گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول  کے ہال میں )کشمیرسیمیناراور تقریری مقابلہ جاری ہے ۔اس کے بعد واک ہوگااور دن ۲ بجے ٹاؤن ہال چترال میں کشمیر مشاعرہ منعقد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email