کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این ڈی ایم اے کا عوام کے نام پیغام

اسلام آباد(زیل آن لائن) چین میں کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کے نتیجے میں ۵۰ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور خدشہ کیا جاتا ہے کہ اس وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ مختلف ممالک نے اپنے شہریوں ا وررہائشیوں کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے اور عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے سے گریز کریں۔دنیا میں تاحال اس وائرس کے ۴۴۰کے قریب کیس سامنے آئے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ وائرس چین اور آگے امریکہ، جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا تک بھی پھیل چکا ہےاور پاکستان میں بھی اس مہلک وائرس پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں۔اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹرمنجمینٹ اتھارٹی(NDMA) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تنبیہ جاری کی ہے۔تنبیہ میں  عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور بخار ہونے کی صورت میں فورًا معالج سے رابطہ کرنے اور دوسری ہدایات شامل ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email