رومبور میں ثقافتی کھیل پروچ غال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

رومبور (زیل نمائندہ)منفرد ثقافت و تہذیب کے امین لوگوں کی سرزمین کالاش گوم کی وادی رومبور میں ایک ہفتے سے جاری پروچ غال  ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ بڑانگورو ینگ نےآخری مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کیا۔ ایک ہفتے سے جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں رومبورگاؤں کی ٹیموں نے شرکت کی تھیں۔آخری مقابلے کے مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ رومبور رفیع اللہ اور کرینا کپورتھے۔کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ  نوجوان ہمارے ملک و قوم کا بڑا سرمایہ ہیں اورپڑھائی کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے کر نوجوان اپنا مستقبل روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بنیادی سہولیات ، کھیلوں کے میدان اور مواقع فراہم  کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ نوجوان نسل اپنی صلاحیات مثبت سرگرمیوں میں استعمال کرسکیں  ۔مہمان خصوصی نے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہونے کی وجہ سے تعلیمی سہولیات سے کافی حد تک محروم ہے۔اس موقع پررفیع اللہ نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کابھی  اظہار کیا اور اس وبا کے خاتمے کے لیے  چترال پولیس کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email