مروئی میں کھلی کچہری،ڈی سی  لوئر چترال کی شرکت

چترال(زیل نمائندہ) چیف سیکریٹری حکومت صوبہ خیبرپختونخوا  کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کا انتظامی سربراہ مہینے میں ایک یا دوبار مختلف علاقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے ۔ان کھلی کچہریوں میں عوام مسائل کے انبارلگاتے ہیں اور ذمہ داران کے حل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔اس سلسلے کی ایک کڑی گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی سکول مروئی لوئر چترال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد   کے ساتھ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ کثیرتعداد میں مروئی کے عوام نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور عوام کو درپیش مسائل بارے انتظامی سربراہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور مسائل کی نشاندہی سے لے کر ان کے حل میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ جات کے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے محکمہ کے متعلق شکایات اور مسائل کو سنجیدہ لیں اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے کوشش کریں۔

Print Friendly, PDF & Email