چترالی نوجوان نے ہاتھ سے قرآن پاک کی کتابت مکمل کرلی

چترال(زیل نمائندہ) آج کےجدیدمشینی اور کمپیوٹرائزڈ دور میں جہاں انواع و اقسام کی کتابت کے طریقے استعمال کیےجاتے ہیں اور ہاتھ سے کتابت کا فن معدوم ہوتا جارہا ہے ایسے میں ضلع چترال کےگاؤں ایون سےتعلق رکھنے والا۳۳سالہ نوجوان محسن جعفر ولد جعفر علی نے ہاتھ سے قرآن پاک کی کتابت کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع چترال میں یہ پہلا نوجوان ہے جنہوں نے مسلسل جدوجہد اور انتھک محنت کے بعد دو سال کے قلیل مدت میں قرآن مجید کا نسخہ تیار کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان محسن جعفر کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے قرآن تیار کیا جانے والا یہ نسخہ واحد ہے جو ایک ہی انسان کے ہاتھ سے بنا ہے اور اس میں کسی کی مدد شامل نہیں بلکہ سب میری اپنی کاو ش ہے۔ کبھی دو سطریں تو کبھی تین سطریں بنتی تھی کیونکہ پہلے یہ کام تو آسان نہیں تھا دوسرا لفظ کو پڑھنا تھا اس لیے  اعراب کا بہت خیال رکھا کہ کہی کوئی غلطی نہ ہوجائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسے عشق کی حد تک قرآن پاک سے لگاؤ ہے اور اسی عشق قرآن نے اسے اللہ کے کلام کو اپنے ہاتھ سے لکھنے کی ہمت اور توفیق عطا کی ہے۔ محسن جعفر نے کتاب اللہ کی تحریر کا آغاز جنوری ۲۰۱۸ء میں کیا اور آخری آیات ۱۹جنوری ۲۰۲۰ءکو لکھ کر اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کی کتابت  کا عظیم مشن مکمل کرلیا جو ۷۲۵ صفحات پر مشتمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email