چترال میں ایک اور امریکی شہری نے مارخور کا کامیاب شکار کیا

چترال(زیل نمائندہ) چترال کے علاقہ توشی  کنزرویشن میں ایک امریکی شہری نے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ اس سے پہلے بھی ایک امریکی شہری نے  دسمبر کے مہینے میں ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی ڈالر کے عوض ہنٹنگ ٹرافی کے تحت مارخور کا شکار کیا تھا۔  جس کا مالیت تقریباً دو کروڑ چالیس لاکھ روپے  بنتی ہے۔
ہمار ے   نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے وی سی سی کے ایک اہلکار  نے بتایا کہ چترال میں مارخور ہنٹنگ ٹرافی کیلئے بین الاقوامی سطح پر بولی لگتی ہے اور کامیاب بولی دہندہ کو ہنٹنگ ٹرافی کا لائسنس جاری ہوتا ہے اس رقم میں سے اسی فیصد مقامی لوگوں کو دیا جاتا ہے جبکہ بیس فی صد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اسی رقم  سے علاقے کے چھوٹے  موٹے ترقیاتی کام ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ چترال کے محتلف علاقوں میں مارخور پائے جاتے ہیں اور ان کی شکار کیلئے دو سے ڈھائی کروڑ روپے کی ادایگی پر ہنٹنگ ٹرافی کا لائسنس ملتا ہے۔ جس سے محتلف ترقیاتی کام سرانجام دئے جارہے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email