ڈاکٹر اکبر شاہ کی رٹ پٹیشن خارج،  ڈاکٹر محمد شمیم ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال برقرار

پشاور(زیل نمائندہ) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر اکبر شاہ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اکبر شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ڈاکٹر اکبر شاہ کو غیر قانونی طور پر ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر محمد شمیم خان کو ایم ایس مقرر کیا گیا ہے جو کہ غلط ہے اور آرڈر فوری طور پرمنسوخ کیا جائے۔دوسری جانب ڈاکٹر محمد شمیم کے وکیل محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر شمیم ۱۹گریڈ کاسرکاری ڈاکٹر ہے جبکہ ڈاکٹر اکبر شاہ مطلوبہ معیار پر نہیں اترتا ہے اور اس وجہ سے چترال کے سرکاری ہسپتال کاایم ایس نہیں بن سکتا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ڈاکٹر اکبر شاہ کی رٹ پٹیشن خارج کرتےہوئے ڈاکٹر محمد شمیم کومیڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

Print Friendly, PDF & Email