ضلع انتظامیہ نےموسم سرما کے لیے  لواری ٹنل کا نیا شیڈول جاری کردیا

چترال(زیل نمائندہ) چترال اور اپر دیر  بشمول لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں برف باری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے موسم سرما میں لواری ٹنل کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔  شیڈول کے مطابق چھوٹی گاڑیاں/مسافرگاڑیاں صبح ۴ بجے سے شام ۶ بجے تک ٹنل سے گزریں گی جب کہ مال بردار گاڑیاں  شام ۶ بجے سے رات ۱۰ بجے  تک ٹنل کراس کریں گی۔  انتظامیہ کے مطابق رات ۱۰ بجے سے صبح ۶ بجے تک کسی بھی گاڑی کو ٹنل سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے تمام مسافروں کوسنوچین لگائے ہوئے  4X4گاڑیوں میں سفر کرنے کی ہدایت کی ہے  تاکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے بچا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email