چترال کے تمام علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

چترال(زیل نمائندہ) گزشتہ رات سے چترال میں جاری بارش اوربرف باری نے تقریباً تمام علاقوں کو برف کی سفید چادرسے اوڑھ لیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق  اپر چترال کے تمام علاقوں میں ۶ انچ سے ۱۴ انچ تک برف پڑی ہے جبکہ   زیرین چترال کے بالائی علاقوں بھی برف باری کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔  ٹاؤن چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ددو سے تین انچ تک برف پڑی ہے۔ لواری ٹنل کے اطراف میں دو فٹ،شیشی کوہ میں ۱۴ انچ،گرم چشمہ میں ۶ انچ ،کالاش وادیوں میں ۵ انچ اور گولین میں ۷ انچ برف پڑنے کی خبریں ہیں۔اپر چترال کے تمام بالائی علاقوں میں کافی برف پڑی ہے اور اب بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل روڈ رات سے بند تھا اور اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سڑک کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔  مستوج روڈہلکی ٹریفک کے لیے کھلا ہے اور گرم چشمہ روڈ چند ایک مقامات پر تودے گرنے کی وجہ سے بند ہے۔ چترال کے تمام بالائی علاقوں کی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہیں اور متعلقہ محکمہ بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔ محکمہ موسمیات  نےچترال میں  اگلے تین سے چار دن مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email