Zeal Breaking News

صوبے میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج شام سے شروع ہوگا

پشاور(زیل نمائندہ) پراونشل  ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی کے مطابق بدھ کی شام سے ہفتے تک صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں اور سیلاب کے خطرے سے دوچار مقامات کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیے گیے ہیں ۔چترال کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے دن چترال میں بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ رواں ہفتے چترال میں شدید گرمی کی وجہ سے ندی نالوں اور دریامیں پانی کا بہاؤ زیادہ ہوا ہے اور اگر گرمی کی شدت اس طرح برقرار رہی تو گلیشئرز کے پھٹنے کے امکانات ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دے سکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email