بونی بازار انتخابات میں محمد شفیع پینل کو 21 ووٹوں سے کامیابی   

بونی (زیل نمائندہ) اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی بازار کے تجار برادری کے انتخابات میں دو پینل یعنی محمد شفیع پینل اور تاجر دوست پینل آمنے سامنے تھے۔ اس الیکشن میں محمد شفیع گروپ 205 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تاجر دوست پینل کو 184 ووٹ ملے ۔انتخابات منگل کی صبح ۸ بجے سےشام ۵ بجے تک جاری رہی جس میں  پریزائڈنٹ آفیسرکی ذمہ داری  غلام محمد نےانجام دیے ۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ 492 ووٹر رجسٹرڈ تھے جن میں سے 396 ووٹ پول ہوئے ان میں سے شفیع پینل کو 205 جبکہ تاجر دوست پینل کو 184 ووٹ پڑے۔ یوں محمد شفیع گروپ 21 ووٹوں سے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

رزلٹ کے اعلان کے بعد تاجر دوست پینل کے صدارتی امیدوارعبدالغفار نے نئے منتخب ہونے والے محمد شفیع پینل کو مبارک باد دی اور ان کے ساتھ مل کر بازار اور تجار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں محمد شفیع نے بازار اور تجار برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر نے کے عزم کا اظہارکیا۔

Print Friendly, PDF & Email