شندورپولوفیسٹول کی ونر چترال Aکے ٹیم کے اعزاز میں ڈی سی ہاؤس میں تقریب

چترال(زیل نمائندہ) جشن شندور۲۰۱۹ کے فائنل میچ کی فاتح چترال Aپولوٹیم کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پولو ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ڈپٹی کمشنرنوید احمد، ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولو کمیٹی کے عہدیداران سمیت پولو شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نوید احمدنےکہا کہ مجھے چترال کی پولوٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے دنیا کی بلند ترین پولو گراؤنڈ میں چترال کا نام روشن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چترال میں پولوکی ترقی کے لیےکوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے رواں مہینے کی ۹ تاریخ کو جشن شندور کے اختتامی دن چترال کی پولو A ٹیم نے گلگت بلتستان کی Aٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پانچ کے مقابلے میں چھے گولوں سے شکست دے کر شندور پولو فیسٹول ۲۰۱۹ اپنے نام کیا تھا۔ فاتح ٹیم کی ٹرافی کو لے کر کھلاڑی اور شائقین پولو نے مستوج سے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی پہنچنے تو اہالیان علاقہ نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ اس کے بعد ٹرافی کولے کر زیرین چترال پہنچے سے پہلے جگہ جگہ کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔ فاتح چترال Aٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹیم کپتان شہزادہ سکندرالملک، اسرارولی،اظہارعلی خان، شہزاد احمد، معراج احمد اور امیر حمزہ شامل تھے جبکہ آٹھ رکنی ٹیم میں فیروز علی خان اور عرفان علی خان بھی شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email